پہلے روز راولپنڈی میں 1 لاکھ 45 ہزار ،لاہور ،ملتان اور فیصل آباد میں دو ،دو لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
راولپنڈی (آن لائن) پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روزبھی جاری رہی مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 49 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے اس طرح مہم کے پہلے روز راولپنڈی میں 1 لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ لاہور میں 2 لاکھ سے زائد، ملتان میں 2 لاکھ اور فیصل آباد میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔