انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

 ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نا مناسب تیاریوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی
راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے گئے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نا مناسب تیاریوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی پیر کے روز شروع ہونے والی مہم کے پہلے روز راولپنڈی میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ لاہور میں 4 لاکھ 54 ہزار اور ملتان میں 3 لاکھ 22 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے انسداد پولیو پروگرام سربراہ خالد پرویز کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نا مناسب تیاریوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم موخر کی گئی ہے اور راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ کے اضلاع کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم 10 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جا رہے ہیں