ماضی میں پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مسترد کیا اب وہ میز پر آگئے ہیں، انصاف ہوگا،میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے مذاکرات کو مسترد کیا اب وہ مذاکرات کی میز پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اب حکومت کو بھی اس پر دیکھنا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کا آپشن دیا ہے اس کمیٹی میں بھی بیٹھ سکتے ہیں ۔پہلے جتنی بار پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی انہوں نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے ملکی حالات خراب ہوں گے۔ماضی میں بھی تحریک انصاف کو کچھ حاصل نہیں ہوا اس سے سول نافرمانی کی تحریک سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔