اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ غاصب حکومت کے وزیروں کی پھولی سانسیں صاف بتا رہی ہیں سول نافرمانی کی تحریک آغاز سے ہی کامیاب ہے، نو ٹیکسیشن ودآٹ ریپریزنٹیشن کا اصول جمہوریت کی عالمی مسلمات میں سے ایک ہے، سول نافرمانی کی تحریک کھلم کھلا آئین، قانون، جمہوریت اور شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کرنے والی مینڈیٹ چور سرکار سے قوم کی کھلی بیزاری کا سیاسی اظہار ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اس سرکار کو ادائیگیاں کیوں کریں جنہیں انہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کیا مگر ان کی مرضی پامال کرکے انہیں عوام پر مسلط کیا گیا