صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کم ہوتی ہے،یہ سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں،موٹروے پولیس
لاہور(آئی این پی )موٹروے پولیس لاہور نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک اور ایم 3لاہور سے ننکانہ کو عوامی تحفظ کے لیے بند کر دیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے موسم میں حفاظتی تدابیر کے تحت یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ صبح 10سے شام 6بجے تک دھند کم ہوتی ہے اور سفر کے لیے بہترین اوقات ہوتے ہیں۔ڈرائیور حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔