لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو 20 فروری کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔یہ فیصلہ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سنایا، جنہوں نے گزشتہ روز درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔