ڈھاکا (آئی این پی )ہندوتوا کی حامی مودی سرکار نے بنگلادیش کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ۔بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار اور گودی میڈیا مذہب کی آڑ لے کر بنگلا دیشی معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔مودی کے گودی میڈیا کی بنگلا دیش میں ہندو مظلومیت کی آڑ میں مسلم مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔ بنگلا دیشی نجی تنظیم ریومر سکینرنے گودی میڈیا کا راز فاش کر دیا ۔ریومر سکینر کے مطابق بھارتی میڈیا نے مٹفورڈ قتل کے مقتول سوہگ کو دانستہ طور پر ہندو ظاہر کیا۔ لعل چند میاں عرف سوہگ، ایوب علی کا بیٹا اور ایک سکریپ ٹریڈر تھا۔ بھارتی میڈیا نے اسے ہندو ظاہر کرنے کی کوشش کی جب کہ سوہگ دراصل مسلمان تھا۔عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر سوہگ کا مکمل نام یا اس کے والد کا نام ظاہر نہیں کیا۔ سوہگ کو9جولائی کو ڈھاکا میں بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔