پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے تیاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں پچھلے سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لینے اور آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، اور پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ "ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر اب شروع ہو چکا ہے" اور آنے والے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔ یہ اعلان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پی ایس ایل کا اگلا سیزن جلد ہی تیاریاں مکمل کرکے میدان میں نظر آئے گا۔