پنجاب حکومت کا صنعتوں کے قیام اور توسیع کے لیے نیا قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صنعتوں کے قیام اور توسیع کے لیے نیا قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صنعتوں کے قیام اور توسیع سے متعلق نیا قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے پنجاب انڈسٹریز کنٹرول ترمیمی آرڈیننس 2026 کا مسودہ پنجاب کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔مجوزہ ترامیم کے مطابق، پنجاب میں نئی صنعتوں کے قیام اور موجودہ صنعتی یونٹس کی توسیع کے قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، نئی صنعت لگانے اور صنعتی یونٹ کو وسعت دینے کے لیے منظوری کے طریقہ کار کو مزید بہتر اور آسان بنایا جائے گا۔حکام کے مطابق، اس اقدام سے صنعتی ترقی میں رکاوٹیں کم ہوں گی، سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی، اور صنعتوں کے قیام و توسیع کے عمل میں شفافیت اور ریگولیٹری کنٹرول کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔