سڈنی کی عدالت کا ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ اور انتباہ

سڈنی کی عدالت کا ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ اور انتباہ

آسٹریلیا کے سابق اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔

سڈنی کی عدالت نے وارنر کو 1500 آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ وارنر نے اپریل میں گرفتاری کے بعد اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔عدالت کے مطابق وارنر ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب سے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں شراب کے ٹیسٹ کے لیے قائم چیک پوسٹ دیکھ کر انہوں نے گاڑی روک دی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشستیں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔جج کلیئر فارنان نے کہا کہ وارنر کے دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے، مگر سڑک پر ہونے والے حادثات کی ایک اہم وجہ شراب پی کر ڈرائیونگ کرنا ہی ہے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وارنر اپنی گاڑی میں ایسی انٹرلاک ڈیوائس نصب کرائیں گے جو جسم میں الکحل کی موجودگی کا احساس ہونے پر گاڑی کے اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی، خاص طور پر بچوں کی موجودگی کے پیش نظر۔