آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نشے میں ڈرائیونگ کے واقعے کے بعد مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث سڈنی تھنڈرز کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ بیٹر پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے دوران چند روز کی چھٹی لے کر آسٹریلیا گئے تھے، جہاں ایسٹر سنڈے کے موقع پر سڈنی کے مشرقی علاقے میں پولیس نے انہیں روک کر الکحل ٹیسٹ کیا۔ٹیسٹ میں الکحل کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہونے پر انہیں حراست میں لے کر ماروبرہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں مزید کارروائی عمل میں لائی گئی۔واقعے کے اگلے روز نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے وارنر کی حمایت کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں اور ڈرنک ڈرائیونگ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تاہم اس مشکل وقت میں کھلاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس کیس میں 7 مئی کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہوں گے، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھے گی۔