ریا چکرورتی نے حال ہی میں ایک وی لاگ میں اپنی زندگی کے مشکل دور اور خاندان کو درپیش مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات نے نہ صرف ان کے کیریئر کو متاثر کیا بلکہ ان کے والد اندراجیت چکرورتی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریا کے والد، جو بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر اور آرمڈ فورسز میڈیکل کور میں ڈاکٹر رہ چکے ہیں، ایک معروف اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اہم پوسٹ پر تھے، مگر جب اسپتال انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ وہ ریا کے والد ہیں تو ان سے وہ موقع واپس لے لیا گیا۔ریا کے مطابق، انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کے والد کا خاندان سے تعلق ہے، اس لیے انہیں ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد، ریا اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کو منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، مگر مارچ 2025 میں بھارتی اداروں نے ان کے خلاف کسی سازش یا قتل کی کوشش کے شواہد نہ ہونے کا اعلان کیا۔