پنکج ترپاٹھی کا انٹرویو میں بھی اہلیہ کے لیے پیار بھرا شکوہ، لائیو شو میں نظر انداز نہ کر سکے

پنکج ترپاٹھی کا انٹرویو میں بھی اہلیہ کے لیے پیار بھرا شکوہ، لائیو شو میں نظر انداز نہ کر سکے

بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے دوران اپنی اہلیہ مردولا ترپاٹھی کو موبائل فون استعمال کرتے دیکھ کر مزاحیہ انداز میں ٹوک دیا۔
اس واقعہ میں پنکج گفتگو کر رہے تھے اور اہلیہ اوڈینس میں بیٹھی تھیں، جو مسلسل موبائل پر مصروف تھیں۔ اداکار نے ہنسی مذاق میں پوچھا کہ وہ کس کو میسج کر رہی ہیں اور کیا ان کی بات سن بھی رہی ہیں، جس پر انہوں نے اندازہ لگایا کہ شاید وہ اپنی بیٹی سے بات کر رہی ہیں۔اس لمحے نے تقریب میں موجود شرکا کو قہقہوں پر مجبور کر دیا۔ پنکج نے اس واقعہ کو اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کو 25 سال ہو چکے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کے ردعمل کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے، مگر وہ موبائل سے مصروف تھیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس بے تکلفی کو پسند کیا اور دونوں کے رشتے کو محبت بھرا قرار دیا۔ یاد رہے کہ پنکج ترپاٹھی نے ماضی میں بتایا تھا کہ 2004 سے 2010 کے دوران ان کی مالی حالت خراب تھی اور ان کی اہلیہ ہی ان کے گھر کے اخراجات اٹھاتی تھیں۔