اہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں:اداکار گووند

اہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں:اداکار گووند

بھارتی اداکار گووندا نے اپنی بیوی سنیتا آہوجا کی جانب سے ان کے مبینہ افیئرز اور شادی شدہ زندگی سے متعلق دیے گئے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں گووندا نے اپنی زندگی اور شوبز کیریئر کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 34 سال کی عمر تک خود کو بہت معصوم سمجھتے تھے، اور اب بھی اس بارے میں حیران ہیں۔انہوں نے ایک دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ "آپ مٹھائی کی دکان میں رہ کر بھی بھوکے نکلیں تو یہ بہت افسوسناک بات ہے"، جس سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کئی صارفین نے اس بیان کو سنیتا آہوجا کے ان سابقہ بیانات سے جوڑا جن میں انہوں نے گووندا کے مبینہ افیئرز کا ذکر کیا تھا، تاہم گووندا نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ان کا یہ بیان انہی الزامات کے حوالے سے تھا۔اداکار نے اپنی اور سنیتا کی محبت اور تعلق کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی انہیں بہت محبت کرتی ہیں اور وہ ان سے پیار سے گالیاں بھی کھاتے ہیں، جنہیں وہ ہنس کر قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان دوسروں کے سامنے نہیں لاتا اور ان کہی باتوں کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہوتا ہے۔یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے ایک ریئلٹی شو میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گووندا کی زندگی میں کئی افیئرز رہے ہیں۔گووندا اور سنیتا آہوجا نے 1987 میں شادی کی تھی اور دونوں اپنی ازدواجی زندگی اور عوامی تقریبات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔