بھارتی اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 ٹی وی اور فلم اداکار پنکج دھیر طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

چند ماہ قبل بیماری دوبارہ شدت اختیار کر گئی، جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ شہرۂ آفاق ڈرامہ ’مہابھارت‘ میں کرن کے کردار سے جانے جاتے ہیں، جبکہ ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی مشہور فلمیں بھی ان کے کریئر کا حصہ رہی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ اور تربیت کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ قائم کیا اور 2010 میں ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے ذریعے نوجوان اداکاروں کی تربیت کا آغاز کیا۔پنکج دھیر کی خدمات اور اداکاری کو بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔