عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے شادی کی 13 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے شادی کی 13 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

عاطف اسلم نے شادی کی 13 ویں سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا.

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر یادگار تصاویر شیئر کیں اور محبت بھرا پیغام دیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سارہ نے 13 سال قبل باقی سب لڑکیوں کے دل توڑ دیے لیکن میرے دل کو خوش کر دیا، اور اس دن کے بعد ہر لمحہ زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا۔عاطف اسلم نے مزید کہا کہ اہلیہ سے ملاقات سے پہلے انہیں محبت کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ گلوکار 2013ء میں شادی شدہ ہیں اور دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں۔