ایران جنگ نے امریکی صدر کو جھٹکا دے دیا، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران جنگ نے امریکی صدر کو جھٹکا دے دیا، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اپنی موجودہ صدارت کے دوران کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 رائٹرز اور ایپسوس کے تازہ سروے کے مطابق، صرف 33 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کی منظوری دی ہے، جبکہ 64 فیصد افراد نے اسے مسترد کیا ہے۔سروے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ 80 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، جن میں 87 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ری پبلکنز شامل ہیں۔ صرف 16 فیصد افراد کا خیال ہے کہ یہ تنازعہ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتا ہے۔رائٹرز کے مطابق یہ سروے چار دن کے دوران آن لائن کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 1,166 امریکی بالغ افراد نے حصہ لیا۔ اس سروے میں ممکنہ غلطی کا تناسب 3 فیصد تک بتایا گیا ہے۔