40 ہزار سے زائد گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کے محفوظ سفرکو یقینی بنانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور رائیڈ سروسز گاڑیوں میں QR پینک بٹن کی تنصیب تیزی سے جاری ہے، ابتک 40 ہزار سے زائد گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر کے 45 مقامات پر ٹریفک ٹیمیں QR پینک بٹن نصب کر رہی ہیں جبکہ ہر ٹریفک سیکٹر میں خصوصی ٹیمیں اوررکشوں میں QR پینک بٹن لگانے کیلئے 12 علیحدہ ٹیمیں تعینات ہیں۔ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر QR پینک بٹن کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے۔