22 ہزار ئد افراد کوڈ سکین کرچکے،کشوں کے لیے 12 خصوصی ٹیمیں مختص
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں شہریوں، بالخصوص خواتین کے تحفظ اور سفری سہولیات کو محفوظ بنانے کے لیے رکشوں، آن لائن کیب سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر 82 ہزار کیو آر پینک بٹن نصب کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر جاری مہم کے تحت اب تک 22 ہزار سے زائد افراد ان بٹنوں کو اسکین کر چکے ہیں۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن نصب کر رہی ہیں جبکہ رکشوں کے لیے 12 خصوصی ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ ہر ٹریفک سیکٹر میں اس مقصد کے لیے ٹیمیں موجود ہیں اور رکشہ یونینز کے مطالبے پر چار نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کیو آر پینک کوڈ کی مدد سے خواتین ہراسانی کی صورت میں فوری مدد کے لیے رابطہ کر سکتی ہیں۔ آن لائن کیب سروسز میں جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مسافروں اور ڈرائیورز کی نگرانی بھی موثر بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حفاظتی فیچرز اختیار نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔