باگڑیاں چوک میں بھائی نیامت سے جھگڑے پرالیاس نیکرامت پر ڈنڈے سے حملہ کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹائون کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھتیجے نے ڈنڈے کے وارکرکے 72سالہ تایا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے دوسرے کی تلاش شروع کر دی۔ گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں چوک کے رہائشی کرامت کا اپنے بھائی نیامت سے گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا اس دوران نیامت کے بیٹے محمد الیاس نے لڑائی کے دوران ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے تایا کرامت کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔