پاکپتن: بارات کی گاڑی کوحادثہ ، دولہے کا تایا جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں ہردت پور سے راجن پور جانے والی بارات کی خوشیاں المناک حادثے کے باعث ماتم میں بدل گئیں۔ باراتیوں کی گاڑی خانیوال کے قریب منٹھار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہے کے تایا جان را ئو علی بہادر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔