پاکستان عمان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:غلام مصطفی

پارلیمانی تعاون سے پاکستان اور عمان کے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے: ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد( آن لائن ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے سلطنتِ عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی تعاون سے پاکستان اور عمان کے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خطے میں امن اور استحکام کے ضامن ہیں۔عمان کے پارلیمانی وفد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمارے لیے انتہائی محترم اور قریبی ملک ہے، اور پاکستان اور عمان کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔