راولپنڈی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے پاک امریکہ ائیر فورس مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سانحہ بہاولپور کو سازش قرار دیا تھا لیکن آج تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ کس نے جنرل ضیاء الحق اور رفقاء کو بہاولپور جانے کے لئے چار بار کالیں کرکے مجبور کیا کس نے پوسٹمارٹم نہیں ہونے دیا ملک میں اگر جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو بلدیاتی انتخابات یقینی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق اور سانحہ بہاولپور کے شہداء کی 38ویں برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا