رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دے دیا : اسپیکر کا قبول کرنے سے انکار

ایم کیو ایم رکن کی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر داخلہ ضیاء لنجار سے تلخ کلامی ہوئی تھی
ایم کیو ایم کے اراکین نے روکنے کی کوشش ، اعجاز الحق اپنے ہی ساتھیوں سے الجھ گئے 
سندھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا۔اعجاز الحق نے ہاتھ سے لکھا استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو دے دیا۔اسمبلی اجلاس کے بعد اعجاز الحق کی وزیر داخلہ ضیاء لنجار سے تلخ کلامی ہوئی ۔ایم کیو ایم کے اراکین نے اعجاز الحق کو روکنے کی کوشش ، اعجاز الحق اپنے ہی ساتھیوں سے الجھ گئے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے کہا اعجاز الحق کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ہے،اعجاز الحق حلقہ 121 کراچی غربی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں.