راولپنڈی میں موسلاد ھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،پانی گھروں میں داخل ہو گیا
اسلام آباد،لاہور(آئی این پی )جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔راولپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، نالہ لئی میں گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی ۔ نالہ لئی کے کنارے پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پیرودھائی میں نالہ لئی کے پل پر لگے ایمرجنسی الارم خراب ہو گئے ‘لاہور کے چند علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی