اسلام آباد‘راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد‘رحیم یارخان(    آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد‘راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا  رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں مٹی کے طوفان آندھی اوربارش نے تباہی مچادی’بستی محسن الہ آبادکے رہائشی عبدالمجید کے گھرکی پردے کی دیوار گرنے سے دوبیٹیاں 15سالہ روبینہ اور17سالہ شبانہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں’ اسی طرح قومی شاہراہ پرپراناٹول پلازہ چک7این پی میں تیز آندھی کے باعث گھرکی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کرنجمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے