لاہور،کراچی،پشاور(آئی این پی )لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا‘محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے