لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں بارش

بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی‘آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا‘سردی برقرار
اسلام آباد،لاہور (آئی این پی )اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں  مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش جبکہ چند علاقوں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں بھی بارش کا امکان ہے،مالاکنڈ،مانسہرہ،ایبٹ آباد اورباجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے‘ دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا، تاہم موسم سرد ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا  ‘بارش اور برفباری کے بعد دریائے نیلم اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی   جبکہ بالائی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے