حیدرآباد: مذہبی جلوس کے دوران ہولناک حادثہ، 5 ہلاک اور متعدد زخمی

حیدرآباد: مذہبی جلوس کے دوران ہولناک حادثہ، 5 ہلاک اور متعدد زخمی

بھارتی شہر حیدرآباد میں ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران ہولناک حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یاترہ کے دوران استعمال ہونے والا رتھ اچانک ٹوٹ گیا۔کوشش کرنے والے کچھ نوجوانوں نے رتھ کو دھکا دیا، جس کے باعث یہ قریبی ہائی ٹینشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ جیسے ہی رتھ تاروں سے ٹکرایا، وہاں موجود متعدد افراد کرنٹ کی لپیٹ میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کم سے کم 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ مزید 5 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یہ واقعہ شہریوں میں شدید صدمے کا سبب بن گیا ہے اور حکام نے متاثرہ افراد کے علاج اور امداد کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔