محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کے باعث ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کے فیصلے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے محمد رضوان سے ملاقات کے دوران اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگی۔میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ نے کہا کہ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں تھا اور ان سے غلطی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رویے پر شرمندہ ہیں اور محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں جنہیں شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے ٹیم مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ کم اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کر کے میدان سے واپس بلا لیا گیا تھا، جس پر کرکٹ حلقوں میں بھی خاصی بحث دیکھنے میں آئی تھی۔