پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 345 رنز کا بڑا ہدف مقرر کیا، جس میں پاکستان کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا لئے۔ تاہم، پاکستان کی پہلی وکٹ 83 رنز پر گری جب عثمان خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شروع میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور وہ 50 رنز پر تین کھلاڑیوں کے نقصان کا شکار ہو گئے۔ ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل اور مارک چیپمین نے نمایاں اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط موقف پر پہنچایا، اور ان کے اسٹرائیک کے نتیجے میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا چیلنجنگ ہدف ترتیب دیا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی، اور اس ون ڈے سیریز کے دوران پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا اہمیت کا حامل ہے تاکہ وہ اس شکست کا بدلہ لے سکیں اور سیریز میں کامیابی حاصل کر سکیں۔