کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی کی عدالت نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر لی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ حمیرا اصغر کے اہلِ خانہ یا ریاست کے کسی فرد کا بیان ریکارڈ کیا جائے اور اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں یہ ایک قابلِ دست اندازی جرم بنتا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر دی۔ مقدمے میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے تاکہ تحقیقات میں سہولت ہو۔