ممبئی میں طوفانی بارش، شہر میں شدید پانی جمع، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

ممبئی میں طوفانی بارش، شہر میں شدید پانی جمع، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک: بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ رات سے جاری طوفانی بارش کے باعث پورا شہر زیرِ آب آ گیا ہے۔

 حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش کی وجہ سے ممبئی کی اہم سڑکیں، بازار اور رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ شہری پانی میں پھنس کر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور بہت سے علاقے ٹریفک جام کا شکار ہو گئے ہیں۔بارش کے پیش نظر شہر کے تمام سکول بند کر دیے گئے ہیں اور طلبہ و والدین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے اور شہریوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکام نے کہا ہے کہ شہری صرف ضروری کاموں کے لیے ہی باہر نکلیں اور محفوظ رہنے کے لیے پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہیں۔