طوفانی بارشوں کے بعد، دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 11 ہزار 199 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران، پانی کا اخراج 99 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔چشمہ بیراج کا پانی کا لیول 643 فٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد بیراج کے تمام 52 سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کی تمام جھیلیں پانی سے بھر گئی ہیں، جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ متعلقہ ادارے ریسکیو اور حکمت عملی کے تحت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔