لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ، لاہور چڑیا گھر میں فیملیوں اور بچوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے پہنچی۔ شہری اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور چڑیا گھر آئے اور مختلف جانوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ بچوں نے اپنے پسندیدہ جانوروں کے ساتھ تصاویر بنائیں جبکہ زو میں موجود جانوروں کے مجسموں کے ساتھ بھی شہریوں نے فوٹوگرافی کی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم میں بچوں کے ساتھ تفریح کے لیے لاہور چڑیا گھر آنا ایک بہترین تجربہ ہے۔