پاکپتن:لڑکی پر تشدد میں ملوث میاں بیوی پولیس اہلکارمعطل

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں دربار بابا فرید پر میاں بیوی پولیس اہلکاروں کی جانب سے لڑکی پر تشدد کا معاملہ،ڈی پی او جاوید چدھڑ کا سخت نوٹس، دونوں کو معطل کر کے ایس ڈی پی او سٹی سرکل کو انکوائری کا حکم دے دیا۔تشدد سے متاثرہ لڑکی کے والد نے ڈی پی او پاکپتن کو اہلکاروں کیخلاف درخواست دی تھی۔ڈی پی او جاوید چدھڑکا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ کی ضامن ہے۔ خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں ،کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔