بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ، پنجاب پولیس نے جاری کیا ہائی الرٹ

بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ، پنجاب پولیس نے جاری کیا ہائی الرٹ

بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ اور دیگر اضلاع میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں پولیس ہائی الرٹ رہے اور سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کرے اور ضلعی حکومت اور ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دریاؤں کے کنارے آباد علاقوں میں پولیس کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس ٹیمیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر ہر ممکن اقدامات کریں۔