اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 266 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 266 پوائنٹس بڑھ گیا

ویب ڈیسک: حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

 کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 146,758 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور بہتر مالیاتی اقدامات کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر مثبت انداز میں مرتب ہو رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مثبت تسلسل برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو معیشت کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔