پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 188,901 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 188,202 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 279.82 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔