ملائکہ اروڑا کا نیا انکشاف: دوبارہ شادی کی خواہش نے مداحوں کو چونکا دیا

ملائکہ اروڑا کا نیا انکشاف: دوبارہ شادی کی خواہش نے مداحوں کو چونکا دیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

 51 سالہ ملائکہ نے اس موقع پر دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمر کے اس حصے میں بھی انسان ایک نیا آغاز کر سکتا ہے اور یہ سوچ مداحوں کے لیے حیران کن رہی۔انہوں نے بتایا کہ جب اُن کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی تھی تو اُس وقت وہ کافی کم عمر تھیں اور زندگی کو پوری طرح سمجھ نہیں پائی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ شادی ایک اہم فیصلہ ہے اور اسے کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

ملائکہ اروڑا نے تمام لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے سفر کو اچھی طرح سمجھنے اور خود کو پہچاننے کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر انسان کو یہ موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے بڑے فیصلے سوچ سمجھ کر کرے۔اداکارہ کے اس انکشاف نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔