نئی پارکنگ سائٹس بنانے کی تیاری

وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس ،آن روڈ پارکنگ کی آو ٹ سورسنگ پر تجاویز طلب، پرائیویٹ قانونی کرنے کی ہدایت
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران لاہور پارکنگ کمپنی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او نویدالاسلام ورک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے آن روڈ پارکنگ کی آو?ٹ سورسنگ پر تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ پارکنگ کے معاملات بھی ریگولرائز کئے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ کی روک تھام کا میکانزم مزید مو?ثر بنائیں گے۔ذیشان رفیق نے زور دیا کہ کمپنی لاہور شہر میں نئی پارکنگ سائٹس ڈویلپ کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں کمرشل سائٹس پر فوکس کیا جائے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کو انتظامی طور پر بااختیار بنانے کیلئے وزیراعلیٰ سے درخواست کروں گا۔