2روزچھٹی کے بعد سرور پر لوڈ پڑنے سے ویب سائٹ ڈا ئون ،شہری پریشان
لاہور (خصوصی رپورٹ )شہر لاہور کے 363موضع جات میں رجسٹریاں نہ ہو سکیں۔ترجمان کیمطابق یدو روزچھٹی کے بعد سرور پر لوڈ پڑنے سے ویب سائٹ ڈا ئون ہو گئی۔دوسری طرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے اربن رورل مکینوں کے نام رجسٹری ،گرداوری اورانتقال کی کمپیوٹرائزیشن ہے ،پنجاب میں 232 لینڈ ریکارڈ سنٹرز فعال ہیں۔لاہور کی دس تحصیلوں میں پانچ سنٹرز فعال ہیں۔پنجاب میں ٹوٹل موضع جات 23ہزار رورل ہیں۔رولرز سکنی موضع جات چار ہزار ہیں ،23سو اربن ہیں۔تقریباً ایک ہزار موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہیں سکے،لاہور کے363موضع جات میں سے 144موضع جات رہ گئے ۔تقریباً سو کے قریب موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے،رجسٹری صوبے کے کسی شہر سے شہری حاصل کر سکتے ہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ سنٹرلائزڈ سسٹم فعال کرنے سے شہری کمپیوٹر رائزڈ فرد ،رجسٹری حاصل کر سکتے ہیں۔