آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کافیصلہ

 مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیئے جائیں گے‘ویڈیو لنک کی سہولت بھی ہوگی:جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کی طرح سے وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائینگی، جہاں پر مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت میسر ہو سکے۔ا ٓئینی عدالت کی پرنسپل  سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں تک ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی