جماعت نہم کے خراب نتائج، سرکاری سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کامیابی کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم رہنے پر سکول سربراہوں اور  اساتذہ کونوٹس جاری کئے جائیں گے
لاہور(آئی  این پی )نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں خراب نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کیخلاف محکمہ تعلیم نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور کے 41 سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم رہنے پر سکول سربراہوں اور متعلقہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق خراب نتائج دینے والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے طلبہ کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ ان کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا