خراب نتائج،124سکول سربراہوں کی شامت

سکول سربراہان سے نویں جماعت میں رجسٹریشن کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ، ذاتی شنوائی کے بعد کارروائی ہوگی :حکام
لاہور(خبر نگار)لاہور میں میٹرک کے خراب نتائج پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔لاہور کے 124سکول سربراہان کی جواب طلبی کرلی گئی ،مذکورہ سربراہان کو بلو بورڈ / بورڈ سے کم رزلٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے۔سکول سربراہان سے نویں جماعت میں رجسٹریشن کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سربراہان کیخلاف ذاتی شنوائی کے بعد کارروائی کیجائے گی۔