لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بار کونسل نے 18 اگست کو پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی ،پنجاب بار کونسل نے پنجاب بھر میں وکلا خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ،پنجاب بار کونسل نے کہا کہ وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو افسوسناک ہے، وکلا کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ رک نہیں رہا۔پنجاب بھر میں وکلا کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں، پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب وکلا پر درج مقدمات کو فوری خارج کرے۔