لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت عدلیہ اور لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ سمیت تمام بینچز میں رمضان میں عدالتوں کے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان میں لاہور ہائیکورٹ میں صبح 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کیسز سنے جائیں گے۔ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی، پنجاب بھر کی سیشن کورٹس، سول کورٹس اور کچہریوں میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک سماعت ہو گی ، جمعہ کے روز 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی۔