مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے۔۔۔

 انسپکٹر شازیہ کوثر سمن آباد ، مصباح حفیظ کو ویمن ریس کورس تعینات کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے احکامات پر مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلیکردئییگئے۔ ترجمان کے مطابق انسپکٹر شازیہ کوثر کو تھانہ سمن آباد ، انسپکٹر مصباح حفیظ کو ویمن ریس کورس ،انسپکٹر تصدق حسین کو گلبرگ ، انسپکٹر جائبہ خان کو سٹی ڈویڑن سے فیصل ٹائون،سب انسپکٹر نعیم اللہ کو گارڈن ٹائون ،سب انسپکٹر محمد رضوان کو کوٹ لکھپت،سب انسپکٹر یاسر بشیر کو اچھرہ ،انسپکٹر ممتاز حسین کو رائیونڈ سٹی،انسپکٹر سرمد صدیق کو ریس کورس لگا دیا گیا ۔ سب انسپکٹر ولید علی کو فیصل ٹائون ،تصور اصغر کو گارڈن ٹائون ،سب انسپکٹر محبوب مصطفی کو اچھرہ اور سب انسپکٹر شرافت علی کو تھانہ رائیونڈ سٹی سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔