9 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن تعینات

زاہد سلیم کاہنہ، محمد افضل ستوکتلہ، محمد فیاض سرور روڈ ،توقیر کو داتا دربار،سونیا ناہید کو یکی گیٹ لگایا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 9 تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر زاہد سلیم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر زسے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ، انسپکٹر محمد افضل کو ستوکتلہ، انسپکٹر محمد فیاض کو سرور روڈ ،سب انسپکٹر مسعود خالد کو چوہنگ سے تبدیل کر کے مصطفیٰ آباد، سب انسپکٹر توقیر جاوید کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے داتا دربار، سب انسپکٹر سونیا لیاقت کو تھانہ یکی گیٹ سے ڈیفنس اے لگا دیاگیا ۔انسپکٹر طاہر حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے سے کلوز کرکے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح سب انسپکٹر ماجد حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز سے تھانہ لٹن روڈ جبکہ انسپکٹر عاطف ریاض کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ سے کلوز کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ سب انسپکٹر سونیا ناہید کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ تعینات کیا گیا ۔