منگنی کی انگوٹھی کے لیے پتھر ڈھونڈنے والی خاتون کو بیش بہا ہیرا مل گیا

لاہور(نیٹ نیوز )امریکا میں ارکنسا کے کریٹر ا?ف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر ڈھونڈنے گئی نیو یارک کی خاتون نے 2.3 قیراط کا ہیرا ڈھونڈ نکالا۔نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس کے مطابق انہوں نے دو برس قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی کا ہیرا خود تلاش کریں گی۔ا?رکنسا اسٹیٹ پارکس کی نیوز ریلیز میں میشیر فاکس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات شادی کی تیاری میں پیسے کم پڑ جاتے ہیں۔ ایسے وقت میں ا?پ کو ایسے مسائل محنت سے حل کرنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے متوقع منگیتر نے ان کے فیصلے سے اتفاق کیا اور انگوٹھی کے درست پتھر کی تلاش تک رکنے پر رضامندی کا ظاہر کی۔میشیر کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز کو ممکن بنانے کے لیے دنیا میں کہیں بھی جانے والی تھیں۔ انہوں نے اس متعلق تحقیق کی اور ان کے سامنے دنیا کی ایک ہی جگہ ا?ئی جو کہ انتہائی قریب، ا?رکنسا میں تھی۔خاتون نے پارک میں پتھر کی تلاش 8 جولائی کو شروع کی اور درست ہیرے کے لیے روزانہ گھنٹے صرف کیے لیکن 29 جولائی کو ان کے دورے کے ا?خری روز انہیں بالا?خر مرضی کے مطابق ہیرا مل گیا۔